ماسکو کا ماریوپول میں یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم

0

ماسکو:(یواین آئی) روس نے یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے. ماسکو نے ماریوپول میں یوکرین کی افواج کو ہتھیار ڈالنے کیلئے الٹی میٹم دیا ہے اور کہا ہے کہ آج ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی اہلکاروں کو معاف کردیا جائے گا۔ کیف کی جانب سے روسی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ کیف کے شمالی اور لیوف کے مغربی حصے میں آج صبح دھماکے سنے گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ماریوپول کی صورت حال’غیر انسانی‘ہے، یوکرین صدر نے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS