ہوٹل سے کورٹ تک پہنچی’شیوسینا‘کی لڑائی’ٹیم ادھو‘نے کی ’ٹیم شنڈے‘پر ’پلٹ وار‘کی تیاری

0

نئی دہلی (ایجنسی) : مہاراشٹر میں سیاسی جنگ کی وجہ سے معاملہ کافی پیچیدا پوتا جارہا ہے۔ مہاراشٹر کے کیبینٹ وزیر ایکناتھ شنڈے کے باغی ہونے کے بعد سیاسی گلیاروں میں شروع ہوئی اٹھا پٹک اب کورٹ میں پہنچ گئی ہے۔ دراصل مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعہ 16باغی ایم ایل سی کو نوٹس جاری کئے جانے کے بعد شنڈے گروپ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے اور پارٹی کے ذریعہ انہیں ناہل قرار دینے والی درخواست کو چیلنج دیتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے۔ ایکناتھ شنڈے کے ذریعہ یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور درخواست کی گئی ہے۔ جس میں اسمبلی میں شیوسینا مقننہ پارٹی کے لیڈر اور چیف وہپ کی تقرری میں ترمیم کو چلینج کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS