لندن : (یو این آئی/ اسپوتنک) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دیگر قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ برمنگھم پولیس نے اتوار کی دیر رات سوشل میڈیا پر کہا ’’ڈیول وچ روڈ، کنگ اسٹینڈنگ، برمنگھم میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں کئی لوگ مرگئے جبکہ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور کچھ دیگر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ویسٹ مڈلینڈس کے حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکے سے قریب کھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.