نوابوں کے شہرلکھنؤ نے شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے کا استقبال کیا

0

لکھنؤ: (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں شطرنج اولمپیاڈ ٹارچ ریلے -2022 کانواب نگری لکھنؤ میں گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر پانچ بار کے عالمی چمپئن گرینڈ ماسٹر وشواناتھ آنند کی موجودگی کھیلوں کے شائقین کی توجہ کا مرکز تھی۔ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) کے زیراہتمام 44 واں شطرنج اولمپیاڈ ٹورنامنٹ 28 جولائی سے 10 اگست تک چنئی میں منعقد ہوگا۔ شطرنج اولمپیاڈ کے اس 14 روزہ مقابلے میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ودھان بھون کے سامنے منعقدہ ایک شاندار تقریب میں وشوناتھن آنند کے ساتھ یوگی نے شطرنج کی بساط پر ایک سیریمونیل موو بھی کیا۔
ہندوستان پہلی بار اس باوقار بین الاقوامی شطرنج ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سال 1927 سے منعقد ہونے والے اس باوقار مقابلے کی میزبانی کا موقع ایشیا کو بھی تین دہائیوں کے بعدبھی ملا ہے۔ ایف آئی ڈی ای نے پہلی بارشطرنج اولمپیاڈ مشعل قائم کی ہے، جو اولمپک روایت کا حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS