کولمبیا میں بولرنگ اسٹینڈ گرنے سے چار افراد ہلاک، تقریباً 150 زخمی

0

بگوٹا: (یو این آئی/ اسپوتنک) کولمبیا کے تولیما میں ایک عارضی بولرنگ میں اسٹینڈ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 150 دیگر زخمی ہو گئے۔ اونڈاس ڈی ایباگ ریڈیو اسٹیشن نے اسپتال کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی رات ال اسپینل میں ہوئے اس واقعے میں ایک نابالغ سمیت چار افراد کی موت اور تقریباً 150 زخمی ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء ال ٹیمپو اخبار نے تولیما میں شہری دفاع کے ڈائریکٹر میجر لوئس فرنینڈو ویلز کے حوالے سے واقعے میں چھ افراد کی موت کی اطلاع دی ہے جبکہ دو افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS