کرناٹک میں سڑک حادثہ، تلنگانہ کے 2 افراد ہلاک

0

  حیدرآباد:کرناٹک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع کے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں کرناٹک کے رائچور ضلع کے سندانور علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب ان افراد کی کار چلانے والے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار درخت سے ٹکراگئی۔ یہ افراد بنگالورو سے جوگولامباگدوال کی سمت جارہے تھے۔اس حادثہ میں مزید 3 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے۔تمام کو علاج کے لئے رائچور کے اسپتال منتقل کیاگیا۔مرنے والوں کی شناخت بنگالورو میں کام کرنے والے سافٹ ویر انجینئر گوپال،ان کے کارڈرائیورکے طورپر کی گئی ہے۔اس حادثہ میں گوپال کا باپ ہنمنتو بھی شدید زخمی ہوگے۔گوپال کی شادی گذشتہ سال اسی ضلع کے آئیزاگاوں کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی تھی۔گوپال کی موت پر اس علاقہ میں غم کی لہر دوڑگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS