ہندی سنیما کے لئے خوفناک ہفتہ: راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معروف اداکار رشی کپور کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 راہل گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے  کہا’ایک اور عظیم اداکار رشی کپور کے انتقال کے ساتھ  ہندوستانی سنیما کے لئے یہ خوفناک ہفتہ بن گیا ہے‘۔ قابل غور ہے کہ بدھ کو نامور اداکار عرفان خان کا انتقال ہوا تھا۔ 
کانگریس سابق صدر نے کہا’رشی کپور ایک غیر معمولی اداکار تھے اور ان کے چاہنے والے ہر نسل کے لوگ تھے۔ لوگ ان کو  ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے۔ ان کے اہل خانہ اور دنیا بھر میں پھیلے ان کے  دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔
رشی کپور کا آج صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ کینسر کی بیماری سے متاثر تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS