ڈوڈہ میں گندوہ ٹھاٹھری شاہراہ پر حادثہ 2 سگے بھائی ہلاک، ایک زخمی

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ میں درمیانی شب کو پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ایک جے سی بی مشین زیر نمبرJk17-7162 دھر یوڑی نالہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 22 سالہ مشتاق احمد و اشتیاق احمد پسران عطار محمد ساکن منوئی بھٹیاس کو مردہ قرار دیا جبکہ فرید احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد دو سگے بھائیوں کی نعشیں وارثین کے سپرد کی گئی۔
جونہیں جواں سال بھائیوں کی لاشیں اُن کے آبائی گاﺅں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں، بعد میں دونوں کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS