ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریبا پونے تین لاکھ ایکٹیو کیسز

0

نئی دہلی: (یو این آئی) مسلسل چار دنوں سے کووڈ19 کی تیسری لہر سے گزر رہے ملک میں کورونا وائرس کے دو لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اسی دوران ملک میں ہفتہ کے روز 66 لاکھ 21 ہزار 395 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ،اتوار کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک ارب 56 کروڑ 76 لاکھ 15 ہزار 454 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 16 لاکھ 65 ہزار 404 کووڈ ٹسٹ کیے گئے جن میں دو لاکھ 71 ہزار 202 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 164 ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو دو لاکھ 47 ہزار 417، جمعہ کو دو لاکھ 64 ہزار 202 اور ہفتہ کو دو لاکھ 68 ہزار 833 کیسز درج کیے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 50 ہزار 377 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 314 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4,86,066 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 38 ہزار 31 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار 721 ہوگئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 4.18 فیصد ،صحت یابی کی شرح 94.51 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.31 فیصد ہے۔ دوسری طرف ملک کی 27 ریاستوں میں اب تک 7,743 افراد کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اومیکرون کے 1,702 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو اب تک ایک دن میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 13,830 سے ​​بڑھ کر 91,353 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 3,819 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 52,18,681 ہو گئی ہے۔ اسی دوران مزید 17 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 50,677 ہو گئی ہے۔
ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 12,990 عدد کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 1,13,107 ہو گئی ہے اور مزید 11 مریضوں کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36,967 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 27,47,974 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4,557 سے بڑھ کر 22,870 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 20,64,331 ہو گئی ہے، جب کہ اسی عرصے کے دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 14,509 ہو گئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 341 سے بڑھ کر 22,017 ہو گئے ہیں، جب کہ اسی دوران دو مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 4,054 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6,81,091 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 396 عدد سے بڑھ کر 8,921 ہو گئے ہیں اور کورونا سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,42,764 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 570 پر مستحکم ہے۔ ریاست چھتیس گڑھ میں جان لیوا کورونا وائرس کے 1,277 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 32,139 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,09,967 ہوگئی ہے، اس دوران مزید 8 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 13,647 ہوگئی ہے۔ ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3 ہزار 243 سے بڑھ کر 37 ہزار 546 ہو گئے ہیں اور مہلک وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 249 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 754 پر مستحکم ہے۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز 5,186 بڑھ کر 55,798 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,46,375 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10,151 تک پہنچ گئی ہے۔
ریاست بہار میں 1,832 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 35,917 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7,33,673 لوگ جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی اس دوران مزید چار مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,127 ہو گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 10,708 مجموعی تعداد بڑھ کر 95,148 ہو گئی ہے اور جان لیواکورونا سے سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 16,98,873 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 22,953 پر مستحکم ہے۔ ریاست اتراکھنڈ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیس 2,543 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 14,892 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 3,44,940 مریض اس مہلک وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں جبکہ اس ریاست میں اب تک 7,440 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS