سی بی آئی نے گیل کے ڈائریکٹر ای ایس رنگناتھن کو گرفتارکرلیا

0
Amarujala

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کو گیل کے ڈائریکٹر (مارکیٹنگ) ای ایس رنگناتھن کو گرفتار کر لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران ملنے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر رنگناتھن کو گرفتار کیا گیا۔ سی بی آئی نے جمعہ کو گیل کے ڈائریکٹر رنگناتھن اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ہفتہ کو دارالحکومت دہلی سمیت 8 ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ اب تک چھاپوں میں رنگناتھن کے مختلف ٹھکانوں سے 1.3 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS