کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے آیوش چائلڈ پروٹیکشن کٹ کی تقسیم

0
zee business

جے پور : (یو این آئی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، ڈیمڈ یونیورسٹی، جے پور کی جانب سے جے پور ضلع کے چین پورہ اور روپ باس گاؤں میں 14 سال تک کی عمر کے بچوں میں کورونا انفیکشن کو روکنے اور قوت مدافعت میں اضافے کے لیے آیوش چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کی گئیں۔ اُنّت بھارت ابھیان کے تحت ضلع کے جموارام گڑھ بلاک کے ان گاؤوں میں 14 سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے کورونا انفیکشن سے دفاع اور قوت مدافعت میں اضافہ کے مقصد سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ذریعہ تیار کی گئی چائلڈ پروٹیکشن کٹ تقسیم کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ مہم کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نشا اوجھا نے بتایا کہ کیمپ میں 200 بچوں میں مفت چائلڈ پروٹیکشن کٹس تقسیم کی گئیں اور اس کے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں اچاریہ ڈاکٹر سمن شرما، ڈاکٹر راکیش ناگر، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر برہم دت شرما اور پی جی اسکالر ڈاکٹر راج کمار، ڈاکٹر کشن گوپال چودھری نے شرکت کی۔ گاؤں والوں نے اس تقریب کے اہتمام کے لئے ڈاکٹر نشا اوجھا نے شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS