الور: (یواین آئی) راجستھان میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی) کے سینئر رہنما گیان دیو آہوجا نے کہا ہے کہ معذور لڑکی کے ساتھ ہوئے واقعہ کے معاملے کو اگر حکومت نے دبانے کی کوشش کی تو پورے ملک میں تحریک چلائی جائےگی۔ آہوجا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اشوک گہلوت کی حکومت کے دور میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملوں میں راجستھان ٹاپ پر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھیواڑی میں ایک دلت شخص کے ساتھ مارپیٹ کے بعد اس کی موت ہوگئی جب کہ اس کا قتل کیا گیا تھا ،پولیس نے اس کے گھروالوں کو اتنا دھمکایا کہ متوفی کے باپ کو خودکشی تک کرنی پڑی۔اس کے علاوہ بڑودامیو علاقے میں ایک دلت شخص کو پیٹ پیٹ قتل کردیا گیا۔ حکومت نے ان معاملوں کو دبانے کےلئے پوری کوشش کی اور پولیس اور ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ الور ایس پی اور ضلع کلیکٹر جو بیان دے رہے ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اپنی حفاظت کے مطالبے کےسلسلے میں الور ضلع کلیکٹر کے پاس گئی طالبات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیوں کے لئے آواز لڑکیاں ہی نہیں اٹھائیں گی تو کون اٹھائے گا۔
اس سے پہلے انہوں نے آل انڈیا اسٹوڈنٹ کونسل کے ذریعہ متاثرہ کو انصاف دلانے کے مطالبے کے سلسلے میں شہید یادگار پر منعقد تین روزہ دھرنے پر جاکر تحریک کی حمایت کی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.