کہرے کی وجہ سے کار پل سے گری،ایک کی موت

0

دموہ: (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے کمہاری تھانہ علاقے کے چیل گھاٹ کے پل پر آج صبح شدید کہرے کی وجہ سے ایک اسکارپیو گاڑی بے قابو ہوکر ندی میں گر گئی جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دموہ سے ریوا کی طرف جانے والی اسکارپیو گاڑی کے ندی میں گرنے سے اس میں سوارریوا کے رہنے والے کویندر تیواری،کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی،جبکہ ریوا کے ہی رہنے والے ان کے ساتھی ویبھو تیواری شدید طورپر زخمی ہوگئے۔انہیں علاج کےلئے یہاں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS