جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں

0
republicworld.com

اوٹاوا(ایجنسیاں) :کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں اسلام و فوبیا کو کوئی جگہ حاصل نہیں۔ اسلام و فوبیا نیشنل سمٹ کا انعقاد ٹروڈو حکومت کے متعدد وزرا اور سرکاری اداروں کے منتظمین ، مسلمانوں کی شہری تنظیموں کے نمائندوں اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے شرکا کے ساتھ آن لائن ہوا۔وزیر اعظم ٹروڈو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’’آئیے پوری طرح وضاحت کرتے ہیں، ہمارے ملک میں اسلام و فوبیا کا کوئی مقام نہیں، تا ہم اس نفرت کے جذبات کو فی الفور ختم کرنا نا ممکن ہے۔‘‘
کینیڈین مسلمانوں کے تحفظ کی خاطر کاروائیوں کو جاری رکھ سکنے کے لیے ہم نے ٹھوس راہوں کا تعین کیا ہے اور اس نفرت کے جہاں کہیں بھی سامنے آنے پروہیں پر اس کا قلع قمع کرنے کی ہم نے دوبارہ سے توثیق کی ہے۔ ہماری حکومت مساجد او سماجی مراکز کے تحفظ کی خاطرسرمایہ کاری میں مصروف ہے۔ ہم آن لائن انتہا پسندی اورریڈیکل ازم کو ملیا میٹ کر رہے ہیں انتہائی دائیں بازو کے نظریات کے حامل گروہوں پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ ہم کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ مل جل کر قابل تحفظ،روادار اور قابل احترام کینیڈ کی نشاط کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ مسلم طبقے کو گلی کوچوں، شاپنگ سنٹرز اورعوامی مقامات پرباحفاظت اور آزادانہ ماحول حاصل ہونا چاہیے،اس ضمن میں لازمی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS