ٹول کٹ معاملہ: پٹیالہ ہاؤس میں سماعت آج

0

ایک دیگر ملزم شبھم کر چندولی کی بھی عبوری ضمانت کی مانگ
نئی دہلی (ایس این بی) : کسان تحریک سے وابستہ ٹول کٹ معاملہ میں ایک دیگر ملزم شبھم کر چندولی نے دہلی کی ایک عدالت سے عبوری ضمانت کی مانگ کی ہے۔ انہوںنے اس بابت پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔
عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا ان کی عرضی پر 12مارچ کو سماعت کریںگے۔ ملزم کو ممبئی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے۔ انہیں یہ ضمانت 4مارچ کو ملی تھی۔ اس معاملہ میں ممبئی کی ایڈووکیٹ نکیتا جیکب اور شانتنو ملک کی ضمانت کی عرضی عدالت کے سامنے زیر التوا ہے۔ ان کی ضمانت کی عرضی پر 15مارچ کو سماعت ہوگی۔ فی الحال ان کی گرفتاری پر روک لگی ہوئی ہے۔ اس معاملہ کی ملزم دشا روی کو ضمانت مل چکی ہے۔ وہ پہلی ملزمہ ہے جسے اس معاملہ میں گرفتار کیاگیا تھا۔ اس معاملہ کی جانچ دہلی پولیس کی سائبر سیل کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS