دھرنے پربیٹھے کسانوں کو آندھی طوفان سے خطرہ

0

غازی پور بارڈرپرٹینٹوں میںرہ رہے کسانوںکو گرمی کی شروعات ہو تے ہی غازی آباد ضلع انتظامیہ فکر مند
نئی دہلی( ایف اے صدیقی؍ایس این بی) : مشرقی دہلی ، تینوں مرکزی زرعی قوانین کو رد کرنے کے مطالبہ کو لے کر دہلی سے لگے اتر پردیش گیٹ پر پنجاب ،اتر پردیش اور ہریا نہ کے کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے ، جہاں کسان فوراً قوانین کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، وہی یو پی گیٹ غازی پور پر کسانوں کی موجود گی کے بیچ اب گرمیوں کی شروعات ہو تے ہی غازی آباد ضلع انتظامیہ فکر مند ہے ،کہاں جا رہا ہے کہ یہاں پانچ سو سے زیادہ ٹینٹوں میں رہ رہے کسان آندھی طوفان آنے کی حالت میں حادثہ کا شکار ہو سکتے ہیں اور کسی کی جان بھی جا سکتی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ آنے والے وقت میں موسم بدلنے کے ساتھ آندھی طوفان کی وجہ سے حادثہ کا اندیشہ بنا ہوا ہے ، گزشتہ کئی مہینوں سے یو پی گیٹ پر ٹینٹوں اور پنڈالوں کا شہر بس گیا ہے اور یہاں پر کسان دن رات رہ رہے ہیں اور فی لحال آندولن ختم ہوتا نظر بھی نہیں آرہا ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ اپریل مہینہ میں تیز آندھی اور طوفان سے ٹینٹ اور پنڈال تو اکھڑہی سکتے ہیں ، جس سے مظاہرین کو چوٹ آ سکتی ہے ،ساتھ ہی ان کے آس پاس کے ہائی وے پر جانے سے وہاں بھی کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔
گزشتہ روزمنگل کی رات کو آئی آندھی سے قریب آدھا درجن ٹینٹ اکھڑ گئے تھے ، یو پی گیٹ پر موجودہ میں پانچ سو سے بھی زیادہ ٹینٹ لگے ہوئے ہیں ، تیز آندھی کی وجہ سے پیڑھ پودوں کے ساتھ بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ جاتے ہیں ، ایسے میں پنڈال آندھی آسانی سے اکھاڑ دے گی ، جس سے جان مال کا نقصان ہو سکتا ہے ، اس کے علاوہ گرمی کو مات دینے کے لئے غازی پور باڈر پر دیسی اے سی لگنے شروع جائیں گے ، اس کے علاوہ کسانوں کے لئے پانی اور برف اکٹھانے کرنے کی بات بھی کہی جا رہی ہے ، گرمی کے ساتھ ساتھ مچھروں سے بچنے کا بھی انتظام تیز کر دیا گیا ہے ، غازی پور کسان آندولن کمیٹی کے ترجمان جگتار سنگھ باجوا کی مانے تو گرمی کے دوران مظاہرین کسانوں کو سڑک اور ٹرالی میں سونے اور بیٹھنے میں پریشانی آ رہی ہے ، اس لئے گرمی کے دوران کسی کی طبیعت نا بگڑے اس لئے مظاہرہ کی جگہ کو دیسی اے سی سے کور کیا جائے گا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS