اندور سے دیواس آنے والی بس پلٹی، تین کی موت

0

دیواس:(یو این آئی) مدھیہ پردیش ضلع دیواس کے ادیوگک نگرتھانہ علاقے شپرا ندی پل کے قریب ایک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں تین خواتین کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کوتشویشناک حالت میں اندور ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اندور سے دیواس آنے والی بس کل شام ادیوگک نگر تھانہ علاقہ میں شپرا ندی کے پل کو عبور کرنے کے بعد فلائی اوور پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے بعدبے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار تین خواتین کی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے، جن میں کلدیپ تیواری نامی مسافر کو تشویشناک حالت میں اندور ریفر کر دیا گیا ہے۔
مہلوکین کی شناخت ارونا کشواہا (40)، شریجل (25) اور رشمی پریہار (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS