دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر

0
qz.com

نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اتوار کو بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87.62 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.87 فیصد گر کر 80.11 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل رہیں:-
شہر…………پٹرول…………….ڈیزل… …………. ..(روپے فی لیٹر)
دہلی……………….96.72.89.62
ممبئی …………… 106.31..94.27
کولکتہ…….106.03..92.76
چنئی …………… 102.63..94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS