سری نگر میں تین ہابرڈ جنگجو گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس

0

سری نگر:(یو این آئی)پولیس نے سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر پولیس ، 2آر آر نے سری نگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں تین ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار ملی ٹینٹوں کے قبضے سے 3 اے کے رائفلیں، دو پستول، نو میگزین،اور 200 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS