پونچھ میں آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر’

0

جموں،(یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے دارگام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک تین منزلہ مکان خاکستر
ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سب محلہ دارگام علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک تین منزلہ مکان میں اچانک آگ نمودار
ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کرنے میں جٹ گئے لیکن مکان کو مکمل طو رپر خاکستر
ہونے سے بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ان کا کہنا تھا تاہم آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ متاثرین
مکان سے نقدی رقم اور دیگر زیوارات بھی بچا نہ سکے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے اور آگ
لگنے کی وجہ اورآگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS