سری نگر: (یو این آئی) سری نگر کے نوگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ نوگام میں تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجوؤں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سیرچ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ محاصرے میں پھنسے جنگجو کھنموہ علاقے میں سمیر بٹ نامی سرپنچ کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے نوگام علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی نے مشکوک مقام کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن تیز کر دیا تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ دریں اثنا ریل حکام نے اس تصادم آرائی کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ریل سروس کو بدھ کے روز احتیاطی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.