پانی کی ٹنکی میں ڈوبنے سے تین لوگوں کی موت

0

ناگور: (یواین آئی)راجستھان کے ناگور ضلع مین تھانولا تھانہ علاقے میں پانی کے ٹانکے میں ڈوبنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق علاقے کی آسن ڈھانی پورا گاؤں میں خانہ بدوش یہ لوگ اتوار کی شام ایک کھیت میں بنے ٹانکے پر پانی پینے گئے تھے کہ ان میں ایک پیر پھسلنے سے ٹانکے میں گرگیا۔اسے بچانے چکر میں دو افراد بھی اترے لیکن تینوں ڈوب گئے۔ہلاک شدگان کی پہچان گوپال رام ،سریش اور سابورام کے طورپر کی گئی ہے جو باگریا کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS