غریبوں کا پیسہ کھانے والوں کو سرکاری ملازمت میں رہنے کا کوئی حق نہیں: شیوراج سنگھ چوہان

0
www.jansatta.com

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ غریبوں کا پیسہ کھانے والوں کو سرکاری ملازمت میں رہنے کا حق نہیں۔ انہیں ملازمت سے برخاست کردیا جائے۔ سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر شیوراج چوہان آج صبح کی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع ریوا کا جائزہ لے رہے تھے۔ سابق وزیر راجندر شکلا، ایم پی جناردن مشرا، چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، مختلف محکموں کے پرنسپل سکریٹریز اور ضلع ریوا کے ایم ایل اے اور افسران شخصی طور پر اس میٹنگ میں شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے افسران اور ملازمین کو اعزاز سے نوازے گی۔ ریاست کے لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے کے مقصد سے ترقیاتی اور عوامی بہبود کی سرگرمیاں بڑے پیمانے پر چل رہی ہیں۔ عوامی نمائندے، انتظامی افسران اور ملازمین ٹیم اسپرٹ سے کام کرکے آئیڈیل پیش کریں۔
مسٹر شیوراج چوہان نے کہا کہ چیف منسٹر پبلک سروس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ عام آدمی کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے۔ ہر اہل شخص کو اسکیموں کا فائدہ بر وقت اور آسانی سے ملنا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کِلکاری ابھیان کے تحت ہائی رسک والی حاملہ خواتین کو درج کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ سافٹ ویئر کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کی ضروری صحت کی جانچ اور ضروری مشورے بروقت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک صرف 32 فیصد گھرانوں کو ہی جل جیون مشن کے تحت گھریلو نل کے کنکشن دیئے گئے ہیں اور کلکٹر سے صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں ، جن میں بتایا گیا کہ کام کے ناقص معیار کی وجہ سے متعلقہ ٹھیکیدار پر 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS