دہلی کے مختلف علاقوں میں آج اور کل پانی نہیں آئے گا

0
timesofindia.indiatimes.com

نئی دہلی ( ایس این بی ) : دہلی کے مختلف علاقوں میں آج اور کل پانی نہیں آئے گا ۔اوکھلا مین سرائے کالے خاںپر 800 ملی میٹر قطر کے انٹر کنکشن کام کے سبب 24 نومبر کی شام اور 25 نومبر کی صبح پانی یا تو نہیں آئے گا یا ہلکے پریشر سے آئے گا۔متاثرہ علاقو ں میں کیلاش نگر،گاندھی نگر ،سرائے کالے خاں ،سدھارتھ انکلیو ،جل وہار،لاجپت نگر، سیوا نگر،مو ل چند اسپتال، ساؤتھ ایکس،گریٹر کیلاش،وسنت کنج،دیولی،امبیڈکر نگر ،اوکھلا،ذاکر نگر،بٹلہ ہاؤس ،دکشن پوری،پنچ شیل پارک،شاہ پور جاٹ،کوٹلہ مبارک پور،سریتا وہار،سدھارتھ نگر،اپولو،بدر پور،جیت پور،جسولہ،مدن پور کھادر،جی۔کے نارتھ ،مالویہ نگر ،ڈیئر پارک،گیتانجلی،شری نواس پوری،جی کے ساؤتھ،چھتر پور،لودھی روڈ کالونی کمپلیکس،کاکا نگر،جور باغ، باپا نگر،این ٹی ایم سی اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔رہائشیو ں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق پانی جمع کر لیں۔ضرورت پڑنے پر واٹر ٹینکر بھی مہیا کرائے جائیں گے۔منڈاؤلی کے رہنے والے 22727812،گریٹر کیلاش کے رہائشی 29234746،گری نگر 26473720،چھتر پور 65437020، آئی پی پولیس اسٹیشن 23370911,23378761،آر کے پورم 26193218، جل سدن 29819035,29814106،وسنت کنج 26137216پر فون کرکے پانی کے ٹینکر منگوا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ سینٹرل کنٹرول روم پر 1916 پر بھی فون کرکے پانی کے ٹینکر منگوا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS