پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

0
Image: India Tv News

نئی دہلی : (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہفتہ کے آخر میں لنبن برینٹ کروڈ کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 86ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ دونوں ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
لندن برینٹ کروڈ 90.03 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتے کے آخر میں گزشتہ شب 87.29 ڈالر فی بیرل پر تھا۔
بیشترریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا تھا جب مرکز نےایکسائزڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:

میٹو……….پٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی ………….95.41…….. 86.67
کولکتہ ……104.67…….89.79
ممبئی ………….. 109.98…….94.14
چنئی …………… 101.40 ………. 91.43

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS