ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ویکسین کی 1.57 کروڑ سے زیادہ خوراکیں ہیں: وزارت صحت

0

نئی دہلی , (یو این آئی) اس وقت ملک کی متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کووڈ 19 ویکسین کی 1،57،74،331 خوراکیں دستیاب ہیں۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی۔
وزارت نے بتایا کہ مرکز نے ریاستوں کو اب تک 23،18،36،510 خوراک کورونا ویکسین مفت کیٹیگری اور براہ راست خریداری والے زمرے کے ذریعہ ریاستوں کو فراہم کیا ہے۔ آج صبح وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ابھی تک ٹیکے کی بربادی سمیت 21،51،48،659 خوراکیں ویکسین کا استعمال کیا گیا ہے۔
وزارت نے بتایاکہ “حکومت ہند پوری ریاست میں ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر کووڈ ویکسین کی مفت خوراکیں فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کا تعاون کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو بھی ویکسین کی براہ راست خریداری کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

جانچ ، ٹریک ، علاج سمیت وبائی امراض کی روک تھام اور انتظام کے لئے حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک لازمی جزو ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS