دنیانےمودی کی قیادت کو تسلیم کیا:شیوراج

0

بھوپال،(یواین آئی)مدھیہ پردیش کےوزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نےآج کہا کہ دنیانےایک بارپھروزیراعظم نریندرمودی کی قائدانہ صلاحیت کوتسلیم کیاہے۔مسٹر چوہان نےایک تنظیم مارننگ کنسلٹ کےسروےکاحوالہ دیتےہوئےٹویٹ کیاکہ’ہندوستان کےمشہوروزیراعظم مسٹرنریندرمودی جی امریکہ کی مشہورتنظیم مارننگ کنسلٹ کے سروےمیں دنیا کےمقبول ترین لیڈرہیں۔دنیانےہمارےوزیراعظم کی قیادت،دوراندیشی اورچیلنجزسےلڑنےکی صلاحیت کادنیانےپھرلوہاماناہے۔ملک کواس کےلئے مبارک باد۔‘مسٹرچوہان نےاسی تناظرمیں ایک اورٹویٹ کےذریعےکانگریس کےسینئرلیڈرراہل گاندھی پرتنقیدکرتے ہوئےلکھاکہ’امید ہےکہ راہل جی کویہ خبرسننےکےبعدرات کی نیندبہترآئےگی اوروہ رات کونہیں جاگےہوں گے۔’بی جے پی کے دیگررہنماؤں نےبھی اس تناظرمیں مسٹرمودی کی تعریف کرتےہوئے ٹویٹ کیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS