سابق مرکزی ہیلتھ سکریٹری کیشودیسی راجوکاانتقال

0

چنئی،(یواین آئی)ملک کےپہلےصدرسروپلی ایس رادھاکرشنن کےپوتےاورسابق مرکزی ہیلتھ سکریٹری کیشودیسی راجوکااتوارکوانتقال ہوگیا۔وہ66برس کےتھے۔ ذرائع کےمطابق ایکیوٹ کورونری سنڈروم کیوجہ سےان کی موت ہوئی۔مسٹر دیسی راجونےحال ہی میں ایم ایس سبالکشمی پرایک کتاب’گفٹیڈوائس:دی لائف اینڈآرٹ آف ایم ایس سبالکشمی‘تحریرکی تھی۔سابق مرکزی وزیرجےرام رمیش نےمسٹردیسی راجوکےانتقال پردکھ کااظہارکیاہے۔انہوں نےٹوئٹ کیاکہ میرےپیارےدوست کیشو دیسی راجو،ایک بہترین سرکاری خدمت گارکاانتقال۔یہ ایک افسوسناک ستم ظریفی ہےکہ وہ اس دن ہمیں چھوڑکرچلےگئےجب ملک ان کےداداجی کایوم پیدائش منا رہاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS