طوفان کی وجہ سے بنگال میں 2.21لاکھ ہیکٹر رقبے کی فصل تباہ ، سیکڑوں ڈیم ٹوٹ گئے

0

کلکتہ  , (یواین آئی)مغربی بنگال میں یاس طوفان نے 2.21لاکھ ہیکٹر فصل کو تباہ کردیا ہے۔
ریاستی حکومت نے مرکز کو خط بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان یاس کی وجہ سے بنگال میں فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔20ہزرا کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ، ریاست میں 1200 کے قریب امدادی کیمپ ہیں جس میں قریب دو لاکھ افراد مقیم ہیں۔ 71,560ہیکٹر باغبانی تباہ کردی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 26 مئی کو طوفان کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے 28 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کو طوفان سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ پیش کی تھی اور متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے لئے 20 ہزار کروڑ روپے کی امدادی رقم طلب کی تھی ۔اب مرکزی حکومت کو رپورٹ بھیجتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے متاثرہ دیہاتوں کو پانی کے تھیلے اور پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا ہے۔اس کے علاوہ 329 پشتے چھوٹے تھے جن میں سے 305 مرمتیں شروع ہوچکی ہیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS