مہابھارت کی اسکرپٹ ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے لکھی : دگ وجے سنگھ

0

بھوپال: (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈردگ وجے سنگھ نے آج مشہورمصنف ڈاکٹر راہی معصوم رضا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں نفرت پھیلانے والوں کا بنڈل پیارمحبت کے بڑھ گٹھر سے بہت چھوٹا ہے اورآخر کار محبت اور بھائی چارے کی ہی جیت ہوگی۔ دگ وجے سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ڈاکٹر راہی معصوم رضا کو بی آر چوپڑا نے مہابھارت ٹی وی سیریل کا اسکرپٹ لکھنے کو کہا۔ پہلے تو ڈاکٹر راہی معصوم رضا نے انکار کردیا، لیکن اگلے دن یہ خبر اخبارات میں شائع ہوگئی۔ ہزاروں لوگوں نے بی آر چوپڑا کو خط لکھاکہ کیا انہیں مہابھارت لکھوانے کے لیےایک مسلمان ہی ملا ہے۔ بی آر چوپڑا نے تمام خطوط راہی معصوم رضا کو بھیج دئے۔ تمام خطوط دیکھنے کے بعد، راہی معصومرضا نے بی آر چوپڑا سے کہا کہ اب وہ ہی مہابھارت لکھیں گے، کیونکہ وہ گنگا کے بیٹے ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ راہی معصوم رضا نے جب ٹی وی سیریل مہابھارت لکھا تو ان کے گھر بھی خطوط کے انبار لگ گئے۔ لوگوں نے تعریفیں کرتے ہوئے خوب دعائیں دیں۔ اس کے پاس خطوط کے کئی گٹھربن گئے، لیکن ایک بہت چھوٹا سا بنڈل ان کی میز کے کنارے الگ پڑا تھا۔ جب کسی نے راہی معصومرضا سے اس کی وجہ پوچھی تو جواب ملا کہ یہ وہ خطوط ہیں، جن میں انہیں براکہاگیاتھا۔ کچھ ہندو اس بات پر ناراض تھے کہ انہوں نے مسلمان ہو کر مہابھارت لکھنے کی ہمت کیسے کی اور کچھ مسلمان ان سے اس لئے ناراض تھے کہ انہوں نے ہندوؤں کی کتاب کیوں لکھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS