کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے 15 کلو چرس برآمد:پولیس

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے 15کلو چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں پولیس نے لکھن پور کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران نجی کار کو روک کر اُس کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تلاشی کے دوران گاڑی سے 15کلو چرس برآمد کرکے ضبط کیا ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ گاڑی میں سوار منظور احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS