ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی

0
NDTV.com

نئی دہلی: (یو این آئی) اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران نے جمعرات کے روز کسانوں کی پریشانیوں،جاسوسی اسکینڈل اور ایک اخباری گروپ پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کے پیش نظر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ اور شوروغل مچایا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تبھی کانگریس،ترنمول کانگریس،اکالی دل اور دیگرکئی جماعتوں کے ممبران نے ایک ساتھ مل کر کسانوں،جاسوسی اسکینڈل اورایک اخباری گروپ پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا۔ اس سے قبل کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن شوروغل کی وجہ سے سنائی نہیں دیا۔ ممبران پلے کارڈ بھی لہرا رہے تھے۔ اس کے بعد اپوزیشن ممبران نے ایوان کے وسط میں آکر نعرے لگانے شروع کردیئے۔
نائیڈو نے ممبران سے اس معاملے کے پیش نظر نوٹس دینےاور اپنی نشستوں پر واپس جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ممبران سے پلے کارڈ نہ دکھانے کی بھی اپیل کی۔ اراکین کے ہنگامہ جاری رہنے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS