شاہ رخ خان جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے

0

ممبئی: (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ کام کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔
شاہ رخ خان طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔ جلد ہی وہ فلم پٹھان میں دکھائی دیں گے۔ شاہ رخ خان کی ایک نئی فلم کے بارے میں بات ہو رہی ہے جس کی ہدایت کاری ایٹلی کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اداکاری کرتی نظر آسکتی ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نین تارا نے فلم سائن کرلی ہے اور وہ اس فلم کے لئے بہت محنت بھی کررہی ہیں۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS