وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے اولمپک ہیروز کے ساتھ یادگار گفتگو‘‘

0

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ناشتہ کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔


وزیر اعظم نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کرکے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمارے اولمپک ہیروز کے ساتھ یادگار گفتگو‘‘۔ کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی بات چیت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’’آئس کریم اور چورما سے لیکر اچھی صحت اور تندرستی کے ساتھ ساتھ متاثر کن کہانیاں اور خوشگوار لمحات پر بات چیت ہوئی۔ 7 لوک کلیان مارگ پر ناشتے کے دوران ٹوکیو اولمپک دستے کے کھلاڑیوں کے ساتھ میری گفتگو دیکھئے‘‘۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے ان کھلاڑیوں کو یوم آزادی کی تقریبات کے اگلے دن اپنی رہائش گاہ پر ناشتے کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ان کھلاڑیوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے لال قلعے میں خصوصی طور پر مدعو بھی کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS