3200 سے زائد امریکی افغانستان سے اپبے وطن واپس

    0
    Image:deccanherald.com

    واشنگٹن: (یو این آئی) افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے درمیان امریکہ نے آج 1000 سے زائد امریکی شہریوں کو وہاں سے نکالا۔یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے دی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا ’’آج امریکی فوجی پروازوں نے تقریباً 1100 امریکی شہریوں،امریکی مستقل رہائشیوں اور ان کے خاندانوں کو 13 پروازوں (بشمول 12 سی17 پروازوں اور ایک سی 130 پرواز) سے نکالا گیا۔ ہم پرامید ہیں کہ نکالے جانے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اب تک اپنے ملازمین سمیت 3200 سے زائد افراد کو وہاں سے (افغانستان) سے نکالا ہے۔ وہاں سے نکالے گئے کل 3200 لوگوں کے علاوہ، ہم نے افغانستان سے تقریباً دو ہزار خصوصی تارکین وطن کو امریکہ منتقل کر دیا ہے۔
    واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ اتوار کو افغان حکومت کو شکست دیکر اقتدارکی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS