دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر

    0
    qz.com

    نئی دہلی: (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ سے آج چارمہینوں کے بعد ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹرسستا ہو گیا،جب کہ پٹرول کی قیمت 31 ویں دن مستحکم رہی۔ اس سے قبل 15 اپریل کو ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ بدھ کو دہلی میں انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا جب کہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.67 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جب کہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.67 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
    دنیا کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے تیل کی مانگ میں بہتری نہیں ہو رہی ہے۔ لہذا،کل کاروبار بند ہوتے وقت برینٹ کروڈ 0.48 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 69.03 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.70 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 66.59 ڈالر پربند ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
    شہر کا نام — پیٹرول —— ڈیزل
    دہلی —— 101.84 —— 89.67
    ممبئی—— 107.83 —— 97.24
    چنئی ——102.49 -—— 94.20
    کولکتہ——102.08 ——92.82

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS