فیفاکے صدر نے بیمبیم دیوی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

0

نئی دہلی(یو این آئی) : بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے صدر گیانی انفینٹنو نے ہندوستانی خواتین فٹ بال ٹیم کی سابق کپتان بیمبیم دیوی کو ان کی 42 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔بھارتی فٹ بال کی درگا کے نام سے مشہور اوئینم بیمبیم دیوی 4 اپریل کو 42 برس کی ہو گئیں۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے منگل کو ایک بیان میںآل انڈیا فٹ بال کے صدر پرفل پٹیل کو لکھے ایک خط میں، فیفا کے صدر گیانی انفینٹنو نے خواتین فٹ بال میں بیمبیم دیوی کے تعاون کے لیے ان کی تعریف اور شکریہ ادا کیا ہے ۔اے آئی ایف ایف کے مطابق انفینٹنونے اپنے خط میں لکھا’’آپ کو سالگرہ کی نیک خواہشات۔ یہ خاص دن آپ کے لیے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں طورسے خوشی، صحت اور کامیابی لائے ۔ اس فیفا ورلڈ کے سال میں امید، اتحاد اور یکجہتہی کا پیغام لے کر اس ٹورنامنٹ کو کامیاب اور منفرد انعقادمیں آپ کے تعاون اورمدد کی میں تعریف کرتاہوں۔ میں آپ کے شاندار دن کی خواہش کرتا ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ ہم اس خوبصورت کھیل کی ترقی کے لئے مشترکہ طورپر کام کرناجاری رکھیں گی جو ہم سب کو متحد کرتا ہے‘‘ ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS