اسپتال کے افتتاح میں فیتا کاٹتے نتیش اور تیجسوی کی تصویر وائرل، لوگ نے کہا یہ بہار ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے

0

نئی دہلی :بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ڈپٹی وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اس وائرل تصویر پر لوگ تیجسوی یادو اور نتیش کمار کی جم کر کھنچائی کررہے ہیں۔ دراصل دونوں بھوجپور میں واقع مینٹل اسپتاال کا افتتاح کرنے پہنچے۔ وہیں سے یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لوگ جم کر کھنچائی کرنے لگے۔


کیوں وائرل ہورہی تصویر: تصویر میں دیکھائی دے رہا ہے کہ افتتاح کرنے کے لئے نتیش کمار اور تیجسوی یادو کینچی لے کر فیتا (ربن) کاٹنے کے کئے کھڑے ہیں۔ دو الگ الگ رنگ کے فیتے (ربن) لگے ہیں۔ اوپر والا فیتا یادو پکڑے ہوئے ہیں جب کہ نیچے والے فیتے پر کینچی لگاکر نتیش کمار کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اس وائرل ہورہی تصویر پر لوگ جم کر اپنے اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔
اجے الوک نے کسا طنز: سابق جے ڈی یو لیڈر اجے الوک نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا افتتاح کرتے کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ دو فیتے (ربن) دوکینچی اور سی ایم کا فیتا نیچے، اسے کہتے ہیں نرنکو میں ٹھیلم ٹھیلا! ٹوئٹر صارف @RTI_ACTIVIST6نے وائرل تصویر پر لکھا کہ نتیش کمار جی کم سے کم آپ ہی افتتاح کے فیتے کے وقار بنائے رکھتے، ڈپٹی وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو اکیلے ہی فیتا (ربن)کاٹ لینے دیتے۔ ایک پروگرام میں ایک ساتھ دو فیتے کاٹ کر کیا پیغام دینا چاہتے ہو بہار کو؟
ایک صارف نے لکھا کہ یہ عزت نتیش جی کو بی جے پی میں نہیں مل رہی تھی۔ اس لے انہوں نے پلٹی مار دی۔ @Sanjeevj661 صارف نے لکھا کہ کہنے کو نتیش کمار وزیر اعلیٰ پر حقیقت میں یہ منظر دیکھ کر اصلی میں تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ لگتے ہیں۔ @mukeshxl صارف نے لکھا کہ دونوں کی مجبوری ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو فیتا (ربن) کاٹنے کا کریڈٹ لینا نہیں دینگے۔
ترجمہ: دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS