خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھا شخص، بریانی کا نام سنتے ہی نیچے اتر گیا

0
The person who climbed the pole to commit suicide got down as soon as he heard the name of Biryani.... Pic Source: Munsif Urdu

کولکاتا: کولکاتا میں خودکشی کے ارادہ سے پُل کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، موٹر سائیکل پر بیٹی کے ہمراہ سائنس سٹی پہنچا اور ایک پُل کے قریب بیچ سڑک پر رک گیا۔

اس نے بیٹی سے کہا کہ میرا موبائل فون پیچھے کہیں گر گیا ہے وہ ڈھونڈ کر لاتا ہوں۔ وہ بیٹی اور موٹر سائیکل کو بیچ سڑک پر چھوڑ گیا جس سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہوگئی۔

تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ وہ خودکشی کے ارادہ سے پُل کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔ کھمبے کے آپس پاس لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اُس شخص نے دھمکی دی کہ وہ چھلانگ لگا دے گا۔

 

وہاں پر موجود افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ کولکاتا پولیس ڈیزاسٹر مینجمنٹ  (DMG) اور محکمہ فائر کے ہمراہ کھمبے کے نیچے پہنچی اور اُس شخص کو بات چیت کے ذریعہ بحفاظت نیچے اتارنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے سفر پر سعودی عرب روانہ

پولیس حکام کے مطابق ہم نے اس شخص کی بیٹی سے بات کی، وہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے سخت ذہنی تناؤ کاشکار ہے، جب ہم نے اسے نوکری دینے اور ایک پلیٹ بریانی کھلانے کا وعدہ کیا تو وہ نیچے اترنے پر راضی ہوگیا۔ حکام کے مطابق اگر شہری گر جاتا تو اس کا بچنا مشکل تھا کیونکہ آپس پاس بجلی کے تار بھی تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS