گیان واپی کی سائٹنفک سروے رپورٹ دونوں فریقین کو فراہم کرنے کا حکم

0
مندر کے ’دوبارہ قیام‘ کے حوالے سے گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی عرضی پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ تیار
مندر کے ’دوبارہ قیام‘ کے حوالے سے گیان واپی مسجد انتظامیہ کمیٹی کی عرضی پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ تیار

وارانسی (یواین آئی): اترپردیش کے ضلع وارانسی کی ضلع عدالت نے بدھ کو آرکائیولوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کے ذریعہ گیان واپی مسجد احاطے کے کئے گئے سائنٹفک سروے کی رپورٹ کی ہارڈ کاپی دونوں فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت چھ فروری کو ہوگی۔

ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ عدالت کا ماننا ہے کہ اے ایس آئی کے ذریعہ تیار کی گئی سروے رپورٹ کی کاپیاں دونوں فریقین کو فراہم کی جانی چاہئے تاکہ اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ درج کراسکتے ہیں۔

ہندوفریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے ہندو فریق کے وکیلوں کی عرضی پر مدعی اور مدعا علیہ دونوں کو گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیان واپی مسجد، متھرا کی شاہی عید گاہ کےمتعلق نئے تنازعات پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار تشویش

جین نے بتایا کہ گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی ہارڈ کاپیاں سیل بند لفافے میں دی جائیں گی جو 18دسمبر کو عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ مسلم فریق نے ای میل پر اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں شیئر کرنے کے قدم پر اعتراض کا اظہار کیا تھا جس پر ضلع عدالت نے سیل بند لفافے میں ہارڈ کاپیاں فراہم کرنے کو کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS