فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے سفر پر سعودی عرب روانہ

0
فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے سفر پر سعودی عرب روانہ

سرینگر (جموں کشمیر): نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ عمرہ کے سفر پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر جہاز میں بیٹھے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

 واضح رہے کہ جو تصویر عمر عبداللہ نے شیئر کی اس میں دنوں باپ بیٹے احرام پہنے ہوائی جہاز میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ 22جنوری کو رام مندر میں پران پرتشٹھا کی عظیم تقریب کے محض دو روز بعد ہی جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ سفر محمود پر روانہ ہوئے۔ وہ نہ صرف سفر  پر روانہ ہوئے بلکہ احرام پہنے ہوئے اپنی تصاویئر بھی شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان، سیکولرازم اور بھارتیہ جنتاپارٹی : محمد فاروق اعظمی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS