ظلم کرنے والوں کو فراموش کریں گے اور نہ ہی معاف : زیلنسکی

0

کیف:(یواین آئی) پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولاودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ انہوں نےروس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے، ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔ خیال رہے کہ روسی افواج نے آج یوکرین کے شہروں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مزید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔
روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا جس کا مقصد خونریز تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS