واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی: (یو این آئی) دنیا میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 14.29 کروڑ سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 30.44 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وبا میں مبتلا ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 142964759 ہوگئی ہے جبکہ 3044475 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.17 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.68 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
کرونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 15616130 ہوگئی ہے۔ وہیں اب تک 182553 افراد دنیا چھوڑ ہو چکے ہیں۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس نے 1.40 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے 3.78 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 54.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.01 لاکھ مریضوں کی موت ہوچکی ہیں۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46.65 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 1.04 لاکھ اموات ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں متاثرہ کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 44.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہاں 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی میں اب تک 43.84 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36613 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 38.91 لاکھ اور 1.17 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 34.28 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 77102 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 31.98 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 80680 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 27.43 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے انفیکشن سے 59792 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 27.04 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 62734 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کولمبیا میں 26.84 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 69177 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا نے 23.11 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور یہ اموات کے معاملے میں تیسرے مقام پر ہے جہاں اب تک 2.13 لاکھ سے زیادہ افراد وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے موت کے منہہ میں جا چکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے 22.86 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 67525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.27 لاکھ ہوگئی ہے اور 42558 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17.19 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 57954 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 16.14 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں جبکہ یہاں 43777 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 16.09 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 28711 افراد اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 15.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 53887 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں کورونا انفیکشن سے اب تک 14.42 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17183 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 7.72 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 16600 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 7.27 لاکھ افراد متاثر جبکہ 10588 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین میں اب تک 102292 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا میں 4845 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS