سبز توانائی کے لئے ہائیڈروجن گرین مشن شروع ہوگا

0

نئی دہلی:حکومت سبز توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے جامع قومی ہائیڈرون انرجی مشن شروع کرے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اہم منصوبہ ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ نومبر میں ری انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران اس مشن کو  شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران بجلی کے شعبہ میں کئی اہم اصلاحات ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں 139گیگا واٹس بجلی کی گنجائش میں اضافہ ہوا  ہے۔ اس دوران 2.8کروڑ گھروں میں کنکشن دیئے گئے اور 1.41لاکھ سرکٹ کلو میٹر کی اضافی سپلائی لائن بڑھائی گئی ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ ملک میں بجلی کی فراہمی کرنے والی کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں صارفین کو متبادل دیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS