سرکار گونگی تو تھی ہی اب شاید اندھی اور بہری بھی ہوگئی ہے:راہل گاندھی

0

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی سرکارپرحملہ کیا اور کہا کہ وہ اندھی اور بہری ہے اسلئے آشا بہنوں کی بات نہیں سنتی ۔
 گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’آشا کارکنان ملک بھر میں گھر گھرتک ہیلتھ سیکورٹی پہنچاتی ہیں ۔ وہ صحیح  معنی ہلیتھ واریئرہیں لیکن آج وہ اپنے حق کے لئے ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔ سرکار گونگی تو تھی ہی اب شاید اندھی اور بہری بھی ہوگئی ہے‘‘۔
انہوں نے آشا کارکنوں کو کورونا جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے چھ لاکھ آشا کارکن ہڑتال پرجانے پرمجبورہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS