حکومت کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی اعداد و شمار چھپا رہی ہے: کمل ناتھ

0
image:indianexpress.com

ستنا : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی حکومت کورونا
وائرس کی عالمی وباء سے ہونےوالی اموات سے متعلق اعداد و شمار چھپا رہی ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر کمل ناتھ نے ضلع ستنا میں میہور کے دورے کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا
کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اصل تعداد کو ظاہر نہیں کررہی ہے اور اگر وہ
سچ بولتے ہیں تو پھر حکومت ایف آئی آر درج کروا دیتی ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق امور کے بارے میں ریاستی حکومت کی پالیسی کی بھی نکتہ چینی کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS