الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کی معطلی منسوخ کردی

0
الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کی معطلی منسوخ کردی
الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ڈی جی پی کی معطلی منسوخ کردی

حیدرآباد(یواین آئی): مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق ڈی جی پی انجنی کمار کی معطلی منسوخ کردی ہے۔ انتخابی ادارہ نے اس سرکردہ پولیس عہدیدار کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر غور کرتے ہوئے ان کی معطلی ختم کردی۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کانگریس امیدوار ریونت ریڈی جو اب وزیراعلی ہیں سے ملاقات پر انجنی کمار کو معطل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’اپنے لیے کچھ مانگنے سے بہتر مر جانا پسند کروں گا‘: شیوراج

ان کو معطل کرنے کے بعد سینئر آئی پی ایس راجیوگپتا کو اس تلگو ریاست کا نیا پولیس سربراہ مقررکیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS