کولمبیا میں تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو ئی

0

میکسیکو سٹی: (یو این آئی/ اسپوتنک) کولمبیا کے شمال مغربی علاقے انٹیوکیا میں کان کنی کمپنی فینکس اورو گولڈ کے کان کنوں کے کیمپ میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔راحت اور بچاؤ کی خدمات کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور اسے تلاش کیا جارہا ہے۔ مرنے والے تمام افراد کمپنی کے ملازم تھے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شدید بارش کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS