یوپی قانون ساز اسمبلی الیکشن میں یوگی نے گورکھپور میں ووٹ ڈالا

0

گورکھپور:(یو این آئی) اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کی 27 مقامی اتھارٹی سیٹوں کے لیے سنیچر کو ہونے والی پولنگ میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےاپنے حلقہ انتخاب گورکھپور میں ایم ایل اے کے طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہونے کے بعد یوگی گورکھپور میونسپل کارپوریشن میں واقع پولنگ اسٹیشن گئے اور اپنا ووٹ ڈالا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں یوگی گورکھپور صدر سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔
ووٹ ڈالتے ہوئے مسٹر یوگی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’نئے اتر پردیش‘‘کی تعمیر اور گڈ گورننس کی جیت کے لیے اترپردیش مقامی اتھارٹی کے انتخابی حلقوں کے قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات میں گورکھپور میں ووٹ دے کر اپنا فرض ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS