جمعیت اہل حدیث ممبئی کے نائب صدر مولانا مقیم فیضی کا انتقال ایک عظیم دینی وعلمی خسارہ

    0

    ممبئی: معروف عالم دین،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق نائب ناظم، ممبئی صوبائی جمعیت اہل حدیث کے نائب صدر مولانا محمد مقیم فیضی کا آج رات انتقال ہوگیا، ٹھیک بارہ بجے دن میں ممبئی سے متصل شہر ممبرا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ صوبائی صدر مولانا عبدالسلام سلفی کی امامت میں اداکی گئی،اورکوسہ ممبرا کے نئے قبرستان میں جماعت وجمعیت اہل حدیث کی سرکردہ شخصیات ، اہل علم اور اعیان شہر نے انہیں سپردخاک کیا ان کے پسماندگان میں کئی بچے اوربچیاں ہیں، مولانا ممبرامیں مقیم تھے، آپ کا آبائی وطن یوپی کامشہور ضلع پرتاپ گڈھ تھا.
    مولاناکے سانحہ وفات اور انتقال پر ملال پر رنج وافسوس اوردکھ کا اظہارکرتے ہوئےجامع مسجد اہل حدیث  کے امام وخطیب اور ممبئی یونٹ رابطہ ابنائے قدیم سنابل
    نئی دہلی  کے صدر مولانا عاطف سنابلی نے کہا کہ مولانا مقیم فیضی صاحب کاانتقال ملک وملت اور جماعت وجمعیت کے لئے ایک  عظیم سانحہ اور حادثہ سے کم نہیں
    ہے، آپ کے جانے تنظیم وجماعت میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، آپ کی شخصیت علمی وتنظیمی دنیا کی ایک ممتاز ومعروف شخصیت تھی،آپ کے اندر دینی حمیت اور
    مسلکی ومنہجی غیرت بدرجہ اتم موجود تھا، آپ ایک دردمند وفکرمند اورسنتوں کے پابندوشیدائی تھے آپ ایک صاحب طرزخطیب اور اچھے قلمکار تھے،مولانا  سنابلی نے مزید کہا کے .  مولانا مقیم  تقریروں میں امت کا درد اور سوزاورتڑپ ہوتا تھاان کی زندگی کا بیشتر حصہ دین اسلام کی خدمت اور منہج ومسلک کی ترویج واشاعت اور استحکام میں گذارا،آپ ایک بہترین منتظم اور مہتمم بھی تھے،آپ کے اندر تںظیمی صلاحیت کوٹ کوٹ کر بھری تھی ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS